آپ کی حرکتیں ہی اسسٹنٹ کمشنر والی نہیں۔فائل فوٹو
آپ کی حرکتیں ہی اسسٹنٹ کمشنر والی نہیں۔فائل فوٹو

رہبر کمیٹی کو خود رہبری کی ضرورت ہے۔فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو یرغمال بنا کراثرانداز ہونے کی مذموم کوشش قابل مذمت ہے، رہبر کمیٹی کو خود رہبری کی ضرورت ہے، کمیٹی چورمچائے شور فلم کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہم اپنے موقف اور نظریے پر ڈٹ کرکھڑے ہیں، دوسروں کی طرح احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان آئین کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور بلا تفریق احتساب کے داعی ہیں، پوری قوم گواہ ہے کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے کسے صادق اور امین قرار دیا اور کون بددیانت ٹھہرا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی اپوزیشن کی درخواست منظورکرلی ۔