رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے معاون خصوصی برائے اطلاعات کو ایک بارنشانے پر رکھ لیا۔ان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس باجی بلاتفریق احتساب ہے تو اپنے نئے باس کی ساری بیویوں اور سارے بچوں کے سارے فارن اکاونٹس ڈکلیئرکروائیں۔
طلال چوہدری نے کہاکہ فردوس باجی چوری نہیں کی تو تلاشی اور رسیدیں دیں،انہوں نے فردوس کو نئی ملازمت کیلئے تیاری کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ فردوس باجی گھبرانا نہیں اگلی نوکری کے لیے سی وی تیار کرنا شروع کردیں۔۔فردوس باجی! بلا تفریق احتساب اورآئین کی بالا دستی کے حوالے سے کس ملک کے وزیراعظم کی بات کر رہی ہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ بلا تفریق احتساب کی اصلیت بغل بچہ زلفی بخاری،عمران صاحب کا1لاکھ3ہزارٹیکس، جہانگیرترین کی منی لانڈرنگ،23 جعلی اکائونٹس اورعلیمہ باجی کی جادو کی سلائی مشینیں ہیں اوران پر شرم آنی چاہیے۔طلال نے کہا کہ اصلی چوراب پکڑا گیا ہے جو20 سال سے شور مچارہا ہے اوردوسروں کو چور کہہ رہا ہے۔
طلال چوہدری نے عمران خان کا نام لیے بنا کہا کہ فردوس باجی بلاتفریق احتساب ہے تو اپنے نئے باس کی ساری بیویوں اور سارے بچوں کے سارے فارن اکائونٹس ڈکلیئرکروائیں،جوایک پارٹی میں کھڑے نہیں ہوسکتے وہ اپنے نظریے اورموقف پہ کیسے کھڑے ہوسکتے ہیں
واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فردوس عاشق اعوان نے بیان دیا ہے کہ” رہبر کمیٹی جسے خود رہبری کی ضرورت ہے،مسلسل چور مچائے شور فلم کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یرغمال بنا کراثرانداز ہونے کی مذموم کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ہم اپنے موقف اور نظریے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں،دوسروں کی طرح احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں۔“