فیڈرل کوآرڈی نیشن کمیٹی نےکراچی پیکیج پر توجہ سمیت سندھ میں وفاقی ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے ایم کیو ایم اور دیگراسٹیک ہولڈرز کے تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیر اعظم آفس میں منعقدہ فیڈرل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے ساتھ باہمی معاملات اور سندھ بالخصوص کراچی کے ترقیاتی مسائل،باہمی امور، ایم کیو ایم کے 13 نکاتی ایجنڈے اور تمام نکات پر تیزی کے ساتھ عملدرآمد کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔