نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے مہنگی کردی

بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  کیا گیا ہے۔

               
November 21, 2019 · اہم خبریں, قومی
نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو

نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے 82 پیسے مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں دسمبرکے بجلی بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں جب کہ لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔