نیب کی جانب سے ای اسی ایل میں نام ڈالنےکی سفارش پر احسن اقبال کا ردعمل
نیب کی جانب سے ای اسی ایل میں نام ڈالنےکی سفارش پر احسن اقبال کا ردعمل

کرپشن کاالزام لگانے والی جماعت خود کرپٹ نکلی۔احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بیرونی فنڈنگ میں کرپشن کرتی نظرآرہی ہے۔انہوں نے کہاجتنا فرق ٹماٹروں کی اصلی قیمت اور وزیروں کی بتائی قیمت میں ہے اتنا ہی فرق حکومت کے دعووں اور حقیقی ترقی میں ہے۔

انہوں نے کہا عمران خان نے بہت بڑا انکشاف کیا ہے کہ مہنگائی بڑھنے سے غربت بڑھتی ہے اس بیان پرمیں انہیں معیشت کا نوبل پرائز دینے کیلیے نامزد کرتا ہوں۔

اسلام آباد میں لیگی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کل حکومت کی ٹیم نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ حزب اختلاف الیکشن کمیشن پر دبائو ڈال رہی ہے،حالانکہ حکومت نے خود ہتھکنڈے استعمال کیے۔

انہوں نے کہاپانچ سال سے فارن فنڈنگ کا کیس چل رہا ہے ہم نے بس استدعا کی کہ اس پر روزا نہ سماعت ہو۔

احسن اقبال نے سوال کیا کہ تحریک انصاف نے تئیس اکاونٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کروائی گئیں۔دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والے خود کو مسٹرکلین ثابت کرتے ہیں۔

کرپشن پر اپنا پورا بیانیہ تیارکیا لیکن دوسروں پر کرپشن کاالزام لگانے والی جماعت خود کرپٹ نکلی۔احسن اقبال نے کہامسلم لیگ نون کا کوئی اکائونٹ ایسا نہیں جو رجسٹرڈ میں نہ ہو جبکہ تحریک انصاف کے ایسے تئیس اکائونٹ ہیں۔

انہوں نے کہا رولز اور آئین کہتے ہیں کہ تمام جماعتیں ملکی مفادات کیلیے کام کریں۔احسن اقبال نے کہاعوام کو بے فکر رہنے کا مشورہ دینے والے عدالت میں کارروائی کو خفیہ رکھنے کی درخواست کیوں دیتے ہیں۔

احسن اقبال نے واضح کیا کہ کیس پرعملدرآمدکرکے یقینی بناناچاہتے ہیں کہ کوئی فنڈنگ کے ذریعے اثرانداز نہ ہوسکے۔کس کس سے پیسہ لیا رسیدیں دینا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بیروزگار کیاگیا،تعلیمی وظائف میں کمی کی گئی۔جنوبی پنجاب اور سندھ کے عوام کے چولہے ٹھنڈے کردیے گئے۔سوشل میڈیا پر خوبصورت سلائیڈز تو آپ بناسکتے ہیں لیکن معاشی بدحالی کی تلخیوں کو بدل نہیں سکتے۔