وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حاجیوں کو سبسڈی دینے کا تو جواز نہیں بنتا، اس کے بجائے انہیں پیسے واپس کر دیتے ہیں۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال وزیراعظم عمران خان کے کہنے پرسعودی ولی عہد نے پاکستانی حاجیوں کے کوٹے میں اضافہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سعودی حکومت سے یہ مطالبہ کریں گے اگلی مرتبہ مینا اورمظلفہ میں حاجیوں کو مزید سہولیات دی جائیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حجاج خاص طور پرخواتین کے لیے سفری تربیت کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ورکشاپ کا مقصد گزشتہ حج کے حوالے سے ہم نے کہاں غلطیاں کی اس کو بہتر بنانا ہے، ہمارا فرض ہے کہ بطور حکومت حجاج کی بہتر خدمت کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرحاجیوں کا ائیرلائن یا میری وزارت کے ساتھ کوئی مسئلہ ہو تو میں بطور وزیران کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔
نورالحق قادری نے کہا کہ کوئی حاجی کبھی بھی حج کو کوئی تفریح سفر نہ سمجھے یہ اللہ کی رضا کے لیےاپنی خواہشات کو مٹانے کا عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں لوگوں نے سڑک کے راستے اور بحری جہاز کے سفرکرنے کے بعد حج کیے ہیں، اب تو اللہ نے سب کچھ آسان بنا دیا بس ایرپورٹ سے جہاز میں بیھٹو اورمدینہ پہنچ جاؤ۔