یہ شکریہ امریکی و آسٹریلوی پروفیسروں کی طالبان سے رہائی میں پاکستانی کوششوں کے تناظرمیں ادا کیا گیا۔فائل فوٹو
یہ شکریہ امریکی و آسٹریلوی پروفیسروں کی طالبان سے رہائی میں پاکستانی کوششوں کے تناظرمیں ادا کیا گیا۔فائل فوٹو

بہت بہت شکریہ پرائم منسٹر خان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو فون کرکے ان کا شکریہ ادا کیا ہے، ٹرمپ نے یہ شکریہ امریکی و آسٹریلوی پروفیسروں کی طالبان سے رہائی میں پاکستانی کوششوں کے تناظرمیں ادا کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی پروفیسر کیون کنگ اور آسٹریلوی پروفیسر ٹموتھی ویکس کی رہائی میں پاکستان اور افغانستان کی کاوشوں کو تسلیم کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے  رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا۔

ان پروفیسرز کو 2016 میں طالبان نے اغوا کیا تھا۔ امریکی صدر نے جمعرات 21 نومبرکو اس مناسبت سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کال کی۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ایک بیان میں واضح کیا کہ پاکستان اپنے اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ افغانستان میں امن اور مصالحت کی کوششوں کو تقویت اور فروغ دینے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا تاکہ ایک مستحکم افغانستان خطے میں ابھر سکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی روز افغان صدراشرف غنی کو بھی فون کیا۔ صدرغنی کی جانب سے بھی اس تناظرمیں ایک بیان جاری کیا گیا۔ امریکی صدرکے ساتھ ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ امن کے قیام کے لیے جاری تازہ کوششوں کی تفصیلات بیان کی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل افغان حکومت کی جانب سے انس حقانی سمیت تین طالبان جنگجوؤں کی رہائی کے بعد طالبان نے بھی دو غیرملکی مغویوں کو رہا کر دیا تھا۔