وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کو نامزد کرنے کی سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان سمری صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کو بھجوائیں گے، صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ21 دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
وزیراعظم کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد جسٹس گلزاراحمد کو باقاعدہ چیف جسٹس سپریم کورٹ تعینات کردیاجائے گا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبرکوریٹائرڈ ہو جائیں گے ان کے بعد جسٹس گلزاراحمد اس عہدہ پر فائز ہوں گے اور وہ 3 سال کیلیے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے فرائض انجام دیں گے۔