قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والے الیاس کو ترجمان پاک فوج کا سلام

ناروے میں ایک اسلام مخالف تنظیم کے ایک شخص نے قرآن کریم نذرآتش کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا تھا۔

               
November 23, 2019 · اہم خبریں, قومی
الیاس نے اسلام مخالف شخص کو قرآن پاک کی بے حرمتی سے روکا۔فائل فوٹو

الیاس نے اسلام مخالف شخص کو قرآن پاک کی بے حرمتی سے روکا۔فائل فوٹو

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے ناروے میں قرآن پاک کو بے حرمتی سے روکنے والے نوجوان الیاس کو سلام پیش کیا ہے۔

ناروے میں ایک اسلام مخالف تنظیم سے تعلق رکھنے والے شخص نے کرستیان ساند شہرکے پر رونق علاقے میں پہلے ایک مجمع لگایا اور پھرلوگوں کے سامنے قرآن کریم کو نذرآتش کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔

https://twitter.com/peaceforchange/status/1197922904094248960

مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کریم کو آتشزدگی سے بچانے کے لیے نوجوان ’غازی اسلام‘ الیاس تیزی سے آگے بڑھا اور اسلام مخالف شخص کو قرآن پاک کی بے حرمتی سے روکا۔

نوجوان نے اسلام مخالف شخص کو روکنے کوشش کی تو پولیس اس لڑکے کو روکنے اوراس ملعون کو لڑکے سے بچانے کے لیے حرکت میں آئی۔

اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک ٹوئٹ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں قرآن پاک کو بے حرمتی سے روکنے والے الیاس کی بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں سلام پیش کیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ ایسی اسلامو فوبیا پر مبنی اشتعال انگیزی صرف نفرت اور انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ تمام مذاہب قابلِ عزت ہیں، اس طرح کی حرکت عالمی امن اور ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے۔