کار دریا میں گرنے سے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

               
November 23, 2019 · قومی
کار میں سوارافراد گالوم کوہستان سے کلکوٹ کی طرف جارہے تھے۔فائل فوٹو

کار میں سوارافراد گالوم کوہستان سے کلکوٹ کی طرف جارہے تھے۔فائل فوٹو

دریائے پنجکوڑہ میں گاڑی گرنے سے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دیربالا میں ایک کار میں سوارافراد گالوم کوہستان سے کلکوٹ کی طرف جارہے تھے کہ دریائے پنجکوڑہ کے مقام پر ان کی گاڑی دریا میں گرگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کاکہناہے کہ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔