وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے یہاں پلیٹ لیٹس کم ہورہے تھے بلڈر پریشر بڑھ رہا تھا، آج نوازشریف کو گئے ہوئے کئی دن ہوگئے، بیماری سے متعلق کوئی بات سامنے نہیں آئی۔
انہوں نے کہاکہ کیا کہ نواز شریف کی زندگی کو لاحق خطرات پاکستان سے نکلتے ہی ختم ہوگئے ہیں، میاں صاحب کی بیماری محل سے جڑی ہے، محل پہنچتے ہیں، ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم جاننا چاہتے ہیں کیا پرفضا مقام نے خطرات پرقابو پالیا ہے یا ابھی بھی باقی ہیں،نوازشریف کی نبض پرہاتھ رکھ کرکوئی سیاستدان ہی بتاسکتاہے کہ ان کو سیاسی بیماری ہے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی طرح ان لوگوں نے لوٹ پوٹ ہوکراپوزیشن لیڈرکا عہدہ لیا، شہبازشریف نے لوٹ پوٹ ہوکراپوزیشن لیڈرکاعہدہ لیااورچپکے سے استعفیٰ بھی دیدیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ڈاکٹرز پر فخر ہے، ہمارے ڈاکٹرز باصلاحیت ہیں، دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کیساتھ لندن کے ہسپتال میں بھی ان کی تشخیص نہیں ہو سکی،
فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ نواز شریف آستین چڑھا چڑھا کر کہتے تھے ووٹ کو عزت دوں گا، یہ بے روز گاروں کے ٹولوں کو عوام نے ہرطرح سے مسترد کردیاہے،یہ بےروز گاروں کا ٹولہ اپنے آپ کوزندہ رکھنے کیلیے ڈگ ڈگی بجاتاہیں،اس وقت دوسرا بھائی بیمار کے ساتھ سہولت کار کے طور پر ساتھ گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت پر مرہم رکھا ہے، عمران خان ہی عوام کو ریلیف دیں گے۔