طلال چوہدری کی سزا کیخلاف نظرثانی درخواست سماعت کیلیے مقرر

جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 28 نومبر کو سماعت کرے گا.

               
November 23, 2019 · قومی
طلال چوہدری کو ہسپتال سے قریبی ساتھی نے فرارکرایا۔فائل فوٹو

طلال چوہدری کو ہسپتال سے قریبی ساتھی نے فرارکرایا۔فائل فوٹو

سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی سزا کیخلاف نظرثانی درخواست سماعت کیلیے مقررکردی گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی توہین عدالت کیس میں سزا کیخلاف نظرثانی درخواست سماعت کیلیے مقررکردی گئی ،جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 28 نومبر کو سماعت کرے گا.

بنچ میں جسٹس عمرعطابندیال،جسٹس اعجازالاحسن ، جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں،جسٹس منیب اختر بھی 5 رکنی لارجربنچ کا حصہ ہیں،واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری کو سزاسنائی تھی۔