وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ ہمارے فنڈز ڈکلیئرڈ ہیں ،فارن فنڈنگ کیس چائے کی پیالی میں طوفان کے مترادف ہے، چیف الیکشن کمشنر نے 15 دن میں فیصلے کا کہہ کر عجیب بات کی۔
فاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نوازشریف شدید علیل ہیں ،وزیراعظم نے یہی کہا کہ نوازشریف کی بیماری نظر نہیں آرہی۔
شفقت محمود کاکہناتھا کہ آپ نے دیکھا مریض سیڑھیاں چڑھ رہا ہے،نوازشریف کو دیکھ کر رپورٹس پر حیرانی ہوتی ہے ، میں بھی کسی دور میں ڈینگی کا شکار رہ چکا ہوں،ان کا مزید کہناتھا کہ حکومت نے ڈیل کی نہ عمران خان ڈیل پر یقین رکھتے ہیں ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکا سے کوئی فنڈآتا ہے تو بتانا پڑتا ہے ہمارے فنڈز ڈکلیئرڈ ہیں ،فارن فنڈنگ کیس پیالی میں طوفان کے مترادف ہے، چیف الیکشن کمشنر نے 15 دن میں فیصلے کا کہہ کرعجیب بات کی۔