ملزم ولی اللہ نے عدالت میں اقبال جرم کیا۔فائل فوٹو
ملزم ولی اللہ نے عدالت میں اقبال جرم کیا۔فائل فوٹو

درندہ صفت چچاہی7سالہ بھتیجی کا قاتل نکلا

درندہ صفت چچا نے 7 سالہ بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

گزشتہ روزائیر پورٹ کے علاقے میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا جس کی تفتیش کے شبے میں اس کے چچا ولی اللہ کو گرفتارکرکے تفتیش کا آغازکیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سدرہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے اس کے ملزم چچا ولی اللہ کو سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزم ولی اللہ نے عدالت میں اقبال جرم کیا جس پر سول جج نے ملزم کو کچھ دیر سوچنے کا موقع دیا۔

سول جج نے ملزم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کو معلوم ہے کہ اس جرم میں بہت زیادہ سزا ہو سکتی ہے، جس پر ملزم نے کہا کہ جی مجھے معلوم ہے لیکن اپنے بھائی اور بھابی سے معافی مانگتا ہوں، عدالت سے بھی معافی کا طلبگار ہوں۔

ولی اللہ نے مزید کہا اگر معافی نہیں ملتی تو اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے سزا بھگتنے کو تیار ہوں۔

ملزم ولی اللہ نے 164 کے تحت اپنا اقبالی بیان ریکارڈ کرایا جس کے بعد عدالت نے ملزم کو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیا۔