نوازشریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان بند
لندن آمد کے بعد سے مسلسل نواز شریف کے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں.فیملی ذرائع
نوازشریف فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹربیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔فائل فوٹو
سابق وزیراعظم نوازشریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 80فیصد بند ہے۔یہ انکشاف نوازشریف کا لندن میں معائنہ کرنے والے ڈاکٹرنے کیا ہے۔
فیملی ذرائع کے مطابق نوازشریف کو آج اسپتال لے جایا جائے گا، دوپہر میں ڈاکٹرزکے ساتھ اپائنمنٹ طے ہے۔
فیملی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سوئس ڈاکٹر سگواٹ نے پارک لین فلیٹس میں نوازشریف کا معائنہ کیا تھا۔
فیملی ذرائع کے مطابق لندن آمد کے بعد سے مسلسل نواز شریف کے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں، ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی بیماری کی وجوہات جاننے کی کوششیں کررہی ہے۔