امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ22دسمبر کو لاکھوں لوگوں کا قافلہ لےکر اسلام آباد جائیں گے،اسلام آبادجاکرکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کریں گے، کشمیری نوجوان بھارتی جیلوں میں قید ہیں،حکومت نے مسئلہ کشمیرپر قوم کےساتھ غداری کی۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہ بدترین معاشی پالیسیوں کے تحت ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،حکومتی آئن سٹائن نے کہا کہ ٹماٹر کی قیمت میں اضافے سے کاشتکار کو فائدہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی کھوداپہاڑنکلا چوہا کے مترادف ہے ، ملک کو72سال سے اشرافیہ نے یرغمال بنارکھا ہے،ملک میں نوجوان بےروزگار ہیں،حکومت کارخانے لگانے کے بجائے لنگرخانے تعمیرکررہی ہے۔
ان کا کہناتھاکہ حکومتیں جھوٹ بولتی رہیں کہ تعلیم عام کریں گے،شرم کی بات ہے تعلیم کیلیے کم بجٹ رکھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دنیا شاہینوں کوسود کے چکر میں ڈال کر گمراہ کرنا چاہتی ہے،ہمیں نوجوانوں کو ایک بار پھر اقبال کا شاہین بنانا ہے۔
سراج الحق کا کہناتھا کہ میرے نزدیک نوازشریف کی بیماری پر بیان بازی غلط ہے ، نوازشریف کی بیماری پروزراکے بیانات غیرمناسب ہیں،اگرحکومتی میڈیکل بورڈ، وزیرصحت جھوٹے ہیں پھرتوساراٹبرہی جھوٹوں کاہے۔ اوریہ حکومت بھی جھوٹوں کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اعصابی لحاظ سے تگڑے ہیں اس لیے باہر نہیں نکلے،کوشش سب کی یہی ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے نکل جائیں،آصف زرداری صاحب کے لوگ بھی رابطے کر رہے ہیں۔