سیف کھوکھرکو نوازشریف اورشہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔فائل فوٹو
سیف کھوکھرکو نوازشریف اورشہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔فائل فوٹو

نالائق وزیراعظم نے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کرائی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نالائق وزیراعظم اور نیب نے مل کر پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کرائی اور ملک کی معیشت تباہ کی ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام میں قید ہوئے چھ ماہ ہونے والے ہیں، ریاست مدینہ کے دعویداروں نے بغیرکسی جرم، ریفرنس یا الزام کے حمزہ شہباز کو قید کررکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نیب اب تک حمزہ شہباز کے خلاف کوئی الزام، ٹھوس ثبوت اور شواہد پیش نہیں کرسکا، نالائق وزیراعظم اور نیب نے مل کر پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کرائی اور ملک کی معیشت تباہ کی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی، رانا ثناءاللہ، سعد رفیق، سلمان رفیق، حمزہ شہباز اور مفتاح اسماعیل ریاست کے ضمیر کے قیدی ہیں، بے گناہ کو ایک دن بھی قید کرنا ظلم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے

ان کا کہناتھا کہ سیاسی مخالفین کا وجود مٹانے کے خبط میں مبتلا ذہنی پسماندہ، کم ظرف اور سیاسی جاہل ہیں، بے گناہ لوگوں کو جیلوں میں قید کرکے ریاست مدینہ کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔