مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکڑکی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔فائل فوٹو
مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکڑکی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔فائل فوٹو

مریم نواز نے اے پی سی میں شرکت سے انکار کر دیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت سے انکارکردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اے پی سی میں شرکت کے لیے 4 رکنی اعلیٰ سطح وفد شکیل دے دیا ہے۔

وفد میں سینیٹر راجہ ظفر الحق، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور امیر مقام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ن لیگ نے اعلی سطح کا وفد تشکیل دیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روزجے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 26 نومبرکوآل پارٹیزکانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔