ان امیدواروں نے پابندی کے باوجود وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے جلسے کروائے تھے۔فائل فوٹو
ان امیدواروں نے پابندی کے باوجود وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے جلسے کروائے تھے۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے پنجاب حکومت پر تحفظات

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہے کہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیزیاں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ، وزرارت خارجہ او آئی سی سے فوری رابطہ کرے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکمران جماعت کی جانب سے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو ناقابل برداشت قراردیتے ہوئے او آئی سی کوخط لکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے حکمران پارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ او آئی سی سے فوری رابطہ کرے۔انہوں نے کہاکہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔

اس موقع پر کور کمیٹی کو فارن فنڈنگ کیس پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے بابراعوان کو فارن فنڈنگ کیس کے معاملہ پر حقائق قوم کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی۔

کورکمیٹی ارکان نے پنجاب کے انتظامی امورپر تحفظات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پنجاب کے انتظامی امورکے حوالے سے مختلف تجاویز زیرغورآئیں۔

اس موقع پروزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے الگ سے ملاقات کی جس میں پنجاب حکومت میں مختلف تبدیلیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کل پریس کانفرنس میں فارن فنڈنگ کیس کے معاملہ پر قوم کو حقائق سے آگاہ کریں گے۔