مولانا فضل الرحمن کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی ہے۔فائل فوٹو
مولانا فضل الرحمن کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی ہے۔فائل فوٹو

مولانا فضل الرحمن نے دسمبر میں تبدیلی کا دعویٰ کردیا

آزادی مارچ مذاکرات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ دسمبر تک تبدیلی آئے گی۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا آئندہ 3 ماہ کے اندر نئے انتخابات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے

انہوں نے کہاکہ حکومت جائے گی یا ان ہاؤس تبدیلی آئے گی ؟ اس کا انتظار کرنا ہوگا، نئے سال کے آغاز میں انتخابات ہوتے نظرآ رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ مارچ کے مقاصد حاصل ہو رہے ہیں، انتظار کرنا چاہیے، تمام طبقات متفق ہیں حکومت نہیں چل سکتی، کل اے پی سی بلائی ہے، لائحہ عمل پرغور ہوگا، شہباز شریف بیرون ملک ہیں، اعلیٰ لیگی وفد اے پی سی میں شریک ہوگا۔