انتخابی سامان میں بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز، انمٹ سیاہی اور اسٹیشنری شامل ہے۔فائل فوٹو
انتخابی سامان میں بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز، انمٹ سیاہی اور اسٹیشنری شامل ہے۔فائل فوٹو

ضمنی الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود نے میدان مار لیا

غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود نے حلقہ این اے 3 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں فتح حاصل کرلی۔

تمام 119 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود 17 ہزار617 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صہیب سعید 14 ہزار819 ووٹ لے سکے۔

ضمنی الیکشن کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ پولنگ اسٹیشنز پر تقریباً 2700 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

بیرسٹر سلطان کی کامیابی کے بعد تحریک انصاف کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 3 ہو گئی۔ انتخابات سے قبل آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے میرپور ضمنی انتخابات پر حکم امتناعی جاری کر دیا تھا جس پر سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر نے نوٹس لیتے ہوئے انتخابات مقررہ تاریخ پرکرانے کا حکم جاری کیا۔

میرپور ایل اے تین کا انتخابی حلقہ مسلم لیگ نواز کے سابق وزیر چوہدری سعید کو عدالت کی جانب سے نا اہل قرار دیے جانے کے بعد خالی ہوا تھا۔