العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی درخواست پرنیب نےاسلام آبادہائیکورٹ جواب جمع کرادیا،نیب نے ناصر جنجوعہ کو عدالتی گواہ بنانے اور جج ارشد ملک ویڈیو کو بطور شہادت پیش کرنے کی مخالفت کردی۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی،نیب نے نوازشریف کی ناصرجنجوعہ کوعدالتی گواہ بنانے کی درخواست کی مخالفت کردی۔
نیب نے جج ارشد ملک ویڈیوکوبطورشہادت پیش کرنے کی بھی مخالفت کردی،نیب نے کہا کہ ارشدملک کی ویڈیوقانون شہادت کے معیارپرپورانہیں اترتی،جج ارشدملک کی ویڈیو شواہدنہیں،نوازشریف کی درخواست پرنیب نے جواب جمع کرادیا، نیب نے 5 افرادکوگواہ بنانے کی مخالفت کردی۔
نیب کی جانب سے جواب میں کہاگیا ہے کہ پانچوں افرادکااس کیس سے کوئی تعلق نہیں،اضافی شواہدپیش کرنے کی کوئی نظیرنہیں،نیب نے کہا کہ فرانزک ماہرین کامعاملے سے کوئی تعلق نہیں بنتا،ناصربٹ اس کیس میں فریق ہی نہیں۔