ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی ترجمان کا وزیر اعظم پر جوابی وار

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گرین پاکستان پروگرام 2017 میں نوازشریف نے شروع کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر پرجوابی وار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں ایک ارب درختوں کا زمین پر نزول نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاعمران صاحب تقریرسے پہلے پاکستان کلائمنٹ چینج ایکٹ توپڑھ لیتے نوازشریف نے فروری دوہزارسترہ میں گرین پروگرام شروع کیاتھاجس کے تحت ملک بھر میں شجر کاری کی جانا تھی۔عمران صاحب گرین پاکستان پر دوسال نالائقی کا مظاہرہ کیوں کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈگرین پاکستان پروگرام کاافتتاح کردیاہے جس کے تحت ملک بھر میں شجرکاری کوفروغ دیا جائے گا جبکہ آلودگی کے خاتمے کیلیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاہے کہ آلودگی ایک خاموش قاتل ہے۔35 سال پہلے لاہوربڑاصاف شہرتھا پھیپھڑوں کی بیماریاں بڑھتی جارہی ہیں، ہم سمجھتے کہ دہلی آلودہ ترین شہر ہے۔لیکن آج لاہور میں سانس لینا محال ہے۔

لاہور میں آلودگی بڑھنے سے بزرگوں اور بچوں کو سانس کی بیماریاںہونے لگی ہیں۔ماضی میں نلکوں اور نہروں سے پانی پی لیا جاتا تھا لیکن اب ایسا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا لاہور میں سے ستر فیصد درخت کاٹ دیے گئے۔ماحولیاتی آلودگی سے لوگ بیمار ہونے لگے ہیں۔انہوں نے کہابرطانیہ اور دیگرممالک میں صفائی کے بڑے بڑے منصوبوں پرعمل کرکے آلودگی پر قابو پایا گیا۔ بہت جلد پنجاب اور سندھ میں تاریخ کا نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں،سندھ کو بھی مشورہ دیں گے وہ عمل کرے۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان زمین پر بعد میں ذہنوں میں پہلے بنے گا۔انہوں نے کہااسکولوں کے بچے ساتھ نہ دیتے تو شوکت خانم نہ بنتا اور اب انہیں بچوں کی مدد سے ملک کو سرسبز بنائیں گے۔