غذائی قلت اور سردی9بچے نگل گئی
تھرپارکرمیں غذائی قلت اور بیماریوں سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری۔
رواں سال انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 97 ہو گئی، اسپتالوں میں 40 سے زائد بچے زیر علاج ہیں
تھرپارکر میں غذائی قلت اور سردی کے باعث ایک دن میں 9بچے جاں بحق ہو گئے،سول ہسپتال مٹھی میں ادویات کی قلت کے باعث زیرعلاج مریض پریشان ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق تھرپارکرمیں غذائی قلت اور بیماریوں سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے،صوبائی حکومت تاحال مسئلے پر قابو پانے میں ناکام ہے ، تھرپارکر میں غذائی قلت اور سردی کے باعث ایک دن میں 9بچے جاں بحق ہو گئے.
تھرپارکرمیں رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد54اوررواں سال 772 ہوگئی،ادھرسول ہسپتال مٹھی میں ادویات کی قلت کے باعث زیرعلاج مریض پریشان ہیں.