شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا اسلام آباد سے خالی ہاتھ لوٹے ہیں، الیکشن دور دور تک نہیں، عمران خان مدت پوری کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرعدنان نے بے وقوف بنایا، ان سے تفتیش کی جائے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت میں جو کرپٹ ہوگا اس کو ڈبل سزا ہوگی، پہلے ہی کہہ دیا تھا مولانافضل الرحمن خالی ہاتھ جائیں گے، ساری پارٹیوں کا احتساب ہونا چاہیے، پی ٹی آئی سرخرو ہوگی، پیپلزپارٹی، ن لیگ، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا عمران خان نے کسی کو این آراو نہیں دیا، مریم نواز لاہور میں ہی رہیں گی،سوشل میڈیا پر شور مچا ہوا تھا کہ نواز شریف کا منگل یا بدھ کوجنازہ اٹھے گا، میں نے پہلے ہی کہا تھا نواز شریف کو جانے دیں، لندن میں کفن سے منہ نکالیں گے، دوسرا بھی جانا چاہتا ہے تو اس کو بھی جانے دیں، آصف زرداری کے خلاف 5 کیسز میں پلی بارگین ہوچکی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہی ہوں گے، میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا نواز شریف جارہے ہیں، وہ کھائیں پئیں اور موج کریں، دوسرا بھی جانا چاہتا ہے تو اس کو بھی جانیں دیں۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے میں ہر مافیا کو ختم کر دیں گے، چین ہمارا بھروسے مند دوست ہے، ایم ایل ون ہی سی پیک کی شہ رگ ہے، وزیراعظم نے ہر فورم پر ایم ایل ون کی بات کی، وزیراعظم نے ریلوے میں 2 ٹیکنیکل مشیر بھرتی کرنے کی اجازت دی ہے۔
کشمیر کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا وزیراعظم نہ گئے تو شیخ رشید دورہ کشمیر پر جائے گا، بھارت پاکستان کی سرحدوں کو نہیں چھیڑ سکتا، نیست و نابود ہو جائے گا۔