ایک اپارٹمنٹ پر20 فیصد ڈاﺅن پیمنٹ یعنی تقریباً 6 لاکھ روپے ادا کرناہونگے۔فائل فوٹو
ایک اپارٹمنٹ پر20 فیصد ڈاﺅن پیمنٹ یعنی تقریباً 6 لاکھ روپے ادا کرناہونگے۔فائل فوٹو

نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم۔قیمت سن کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

حکومت کی نیا پاکستان ہاﺅسنگ کے تحت اپارٹمنٹ کی قیمت 29 لاکھ ،85ہزار اور ماہانہ قسط 67 ہزار ہو گی۔2 مرلہ پر4 اپارٹمنٹس بنیں گے، ڈاﺅن پیمنٹ 6لاکھ روپے، رقم 36 اقساط میں دینا ہوگی جب کہ ملتان میں گھر کے حصول کیلیے کم آمدنی والا طبقہ 67 ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب ہاﺅسنگ اینڈ ٹاﺅن پلاننگ ایجنسی سب ریجن ملتان نے ملتان میں نیاپاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے تحت گھروں کیلیے 31 دسمبر تک درخواستیں طلب کی ہیں، ایریا ڈویلپمنٹ اسکیم یو بلاک مدنی چوک ملتان میں رہائشی اپارٹمنٹس تعمیرکیے جائیں گے۔

ایک اپارٹمنٹ کا رقبہ 2 مرلہ (550مربع فٹ) ہوگاجس پر4 اپارٹمنٹس تعمیر ہوں گے جن میں ایک اپارٹمنٹ کی قیمت 29 لاکھ 85 ہزار ہوگی اس طرح سرکار 2 مرلہ پر اپارٹمنٹس تعمیرکرکے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کمائےگی جب کہ ملتان میں 250 اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔

ایک اپارٹمنٹ پر20 فیصد ڈاﺅن پیمنٹ یعنی تقریباً 6 لاکھ روپے ادا کرناہونگے جب کہ باقی رقم 36 ماہانہ اقساط میں جمع کرائی جائے گی‘ماہانہ قسط لگ بھگ 67 ہزار روپے ماہانہ بنتی ہے۔

اس اسکیم میں گھرکے خواہشمند کابے گھراور کم آمدنی والا ہونا شرط ہے، 25 سے 30 ہزار ماہانہ تنخواہ والےافراد درخواست دینے کے اہل ہونگے، قرعہ اندازی میں سرکاری ملازمین‘معذورافراد، بے سہارا اور عام شہری شامل ہونگے جو67 ہزار روپے ماہانہ قسط دینےکے پابند ہونگے۔

درخواست کے ہمراہ 10 ہزار روپے زر ضمانت بھی جمع کرانا ہوگا جو آخری قسط میں ایڈجسٹ کیا جائیگا۔