وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔
کابینہ کمیٹی برائے سی پیک 12 ارکان پر مشتمل ہو گی۔ 12 ارکان پر مشتمل کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کا سربراہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرکو مقررکردیا گیا۔
12 رکنی کمیٹی میں وزیر داخلہ، ،قانون و انصاف، مواصلات، ریلویز، میری ٹائم افیئرز، پاور اور پٹرولیم، مشیر خزانہ ، تجارت اور ادارہ جاتی و اصلاحات و کفایت شعاری کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔