الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ ن کو غیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی، اسکروٹنی کمیٹی نے ن لیگ کو پارٹی فنڈنگ سے متعلق سوالنامہ دے دیااور جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے 29 نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ،اسکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ ن کو غیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات دو روز میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
اسکروٹنی کمیٹی نے ن لیگ کو پارٹی فنڈنگ سے متعلق سوالنامہ دے دیااورجواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے 29 نومبر کودوبارہ طلب کرلیا۔