ملک کے خلاف ابھی بھی سازشیں جاری ہیں۔فائل فوٹو
ملک کے خلاف ابھی بھی سازشیں جاری ہیں۔فائل فوٹو

مشرف کوآئین شکن کہا جاسکتاہے۔اعجاز شاہ

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ ملک کے لیے خون دینے والے کو غدار قرار دینا مناسب نہیں مشرف کو غدار نہیں آئین شکن کہا جاسکتاہے۔مشرف کے خلاف کیس ان کی صحت یابی تک موخرکردینا چاہیے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عام طور پر ہفتہ کو کیس نہیں سنا جاتالیکن سنا گیا ان کی طبیعت کی وجہ سے ،جوڈیشری کے علاوہ بھی سب دباﺅ میں تھے یہ ساری اس وجہ سے ایمرجنسی ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ نیب کی درخواست پرنام ای سی ایل سے نکلتا ہے وہ بھی دباﺅ میں تھے کیوں کہ اس طرح کی مثال پہلے موجود نہیں تھی اس وجہ سے دباﺅ زیادہ تھا۔ اگر نوازشریف بیماروں کی طرح باہر جاتے تو کوئی بھی نہیں پوچھتا۔ کہیں نہ کہیں کچھ دال میں کالا ضرور ہے لیکن میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔

انہوں نے کہاکہ میڈیکل بورڈ کی انکوائری کا استحقاق حکومت کا ہے۔ اگر وہ واپس نہیں آ تے تو کورٹ جائیں گے اور جو مفرور کو ڈیل کرنے کا پروسیجر ہے وہ کیا جائیگا۔ مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تو مخالفت کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ جعلی اکاﺅنٹ کیس کے حوالے سے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے پیسے واپس دینا شروع کر دیے ہیں۔