وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں تمام سہولتیں امیروں کےلیے ہیں۔
احساس پروگرام کے تحت مالیاتی اقدامات کی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہاکہ میرے سیاست میں آنے کی وجہ سوشل ورک تھا۔
انہوں نےکہاکہ ریاست مدینہ دنیا کی تاریخ میں پہلی فلاحی ریاست تھی، جس میں پہلی بار یتیموں اور بیواؤں کو حقوق دیئے گئے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ آج امیر اپنا ٹیکس بچانے کے لیے آف شور کمپنیاں بنا رہے ہیں، گزشتہ دور میں امیر اور غریب میں فرق بڑھا ہے۔
انہوں نے پاکستان میں رائج تعلیمی نظام پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اس وقت ملک میں تین طرح کا نظام تعلیم پرائیویٹ، سرکاری اور مدرسوں کی شکل میں رائج ہے۔