اٹارنی جنرل انور منصور اور مستعفی وزیرقانون فروغ نسیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی توسیع سے متعلق کیس کی سماعت میں وقفے کے دوران اٹارنی جنرل انور منصور نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں اٹارنی جنرل کے ساتھ فروغ نسیم بھی موجود تھے،فروغ نسیم اور اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو کیس سے متعلق بریفنگ دی۔وزیراعظم نے فروغ نسیم اور اٹارنی جنرل کو اہم گائیڈ لائنز بھی دیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی اس دوران سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔اٹارنی جنرل نے عدالت میں آرمی چیف کی توسیع سے متعلق کابینہ سے منظور شدہ نئی سمری جمع کرائی جبکہ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ایک بجے تک ملتوی کردی تھی۔