وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ہرادارے کے سربراہ کی تقرری کا معاملہ مختلف ہے ۔ یہ معاملہ لیگل سے زیادہ پولیٹیکل ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق فواد چوہدری نے کہا آرمی چیف کو توسیع دینے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کا مشترکہ فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہاکابینہ یکسو ہے اورمدت ملازمت میں توسیع ملکی مفاد میں کی گئی ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کابینہ جو متفقہ فیصلہ کرتی ہے وزیراعظم اس کی منظوری دیتے ہیں۔مدت ملازمت میں توسیع وزیراعظم،کابینہ کا متفقہ فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہایہ دراصل لیگل سے زیادہ پولیٹیکل مسئلہ ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاک فوج آرگنائز اورعمل کرنے والا ادارہ ہے۔وفاقی حکومت آرمی سےمتعلق قواعد و ضوابط بناسکتی ہے۔انہوں نے کہا چیف جسٹس،صدر اور وزیراعظم پاکستان کی ایک حیثیت ہے۔