کیا اپوزیشن چاہتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ ملے؟۔فائل فوٹو
کیا اپوزیشن چاہتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ ملے؟۔فائل فوٹو

پاکستان بار کونسل نے آرمی چیف کے وکیل پراعتراض کردیا

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پاکستان بار کونسل نے آرمی چیف کے وکیل فروغ نسیم پراعتراض عائد کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں آدھے گھنٹے کا وقفہ کردیا،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ تازہ دم ہو کردلائل سنیں گے،اس کیس کافیصلہ ہوناچاہیے۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کب ختم ہو رہی ہے،آرمی چیف کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ کل رات 12 بجے آرمی چیف کی مدت ملازمت ختم ہو جائے گی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اٹارنی جنرل تو کہتے ہیں جنرل ریٹائرڈ نہیں ہوتا،پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کے روسٹرم پرآنے پراعتراض عائد کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ فروغ نسیم کے لائسنس معطلی کا بھی مسئلہ ہے، ابھی ہم نے انہیں دلائل کیلیے نہیں بلایا،پاکستان بار کونسل کے موقف کا احساس ہے ،ابھی توہم اٹارنی جنرل کو سن رہے ہیں۔