کیا اپوزیشن چاہتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ ملے؟۔فائل فوٹو
کیا اپوزیشن چاہتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ ملے؟۔فائل فوٹو

آرمی چیف کے وکیل کا لائسنس بحال

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر آر می چیف کے وکیل فروغ نسیم نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان بار کونسل سے لائسنس کی بحالی کی درخواست کی تھی جس پر پاکستان بار کونسل نے ان کا لائسنس بحال کردیا۔مستعفی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے لائسنس کی بحالی کیلیے پاکستان با ر کونسل کو آج ہی باضابطہ درخواست پیش کی تھی۔

پاکستان بار کونسل نے لائسنس بحالی کے بغیر عدالت پیش ہونے پر اعتراض اٹھایا تھا۔تاہم فروغ نسیم کی جانب سے بحالی کی درخواست پر پاکستان بار کونسل نے ان کا لائسنس بحال کردیا۔

واضح رہے گزشتہ روز حکومت کی طرف سے اٹارنی جنرل انورمنصور خان اور آرمی چیف کی طرف سے سابق وزیر قانون فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے تاہم آرمی چیف کے حق میں زیادہ تر دلائل اور کیس کی تقریبا پیروی اٹارنی جنرل نے ہی کی۔

سماعت شروع ہونے سے قبل وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل امجد شاہ نے کہا تھا کہ فروغ نسیم کی وکالت کا لائسنس معطل ہے، اگر وہ معطل شدہ لائسنس کے ساتھ پیش ہوئے تویہ قابل سزا جرم ہے جس پر اعتراض اٹھائیں گے۔ امجد شاہ نے دوران سماعت بھی فروغ نسیم پر اعتراض اٹھائے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے۔