فائل فوٹو
فائل فوٹو

’’سمری قانون کے مطابق نہ ہوئی تو بڑی تباہی ہوسکتی ہے‘‘

سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سمری درست کروانا آرمی چیف کا کام نہیں۔

انہوں نے سرکاری وکیل سے مخاطب ہوکر کہا کہ آرمی چیف دفاع پر نظر رکھے یاآپ کے ساتھ بیٹھ کر قانونی غلطیاں دورکرے۔چیف جسٹس نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ سمری قانون کے مطابق نہ ہوئی تو بڑی تباہی ہوسکتی ہے۔

ے مطابق دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ خبروں سے پتہ چلا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف خود آئے اور سمریز درست کروائیں ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کام چیف آف آرمی اسٹاف کا نہیں ان کو ملکی دفاع پر توجہ دینی چاہیے اور یہ جن کا کام ہے انہیں انجام دینا چاہیے۔