خواتین ججز ذہنی دباؤ سے آزاد ہوکر اپنا کام کریں۔فائل فوٹو
خواتین ججز ذہنی دباؤ سے آزاد ہوکر اپنا کام کریں۔فائل فوٹو

ریاض حنیف راہی کوچھوڑیں گے نہیں.چیف جسٹس

آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہمارے پاس کوئی بھی نہیں آتا ،پہلی بار ریاض حنیف راہی آیا ہے اس کوچھوڑیں گے نہیں،سب کہتے ہیں عدالت ازخود نوٹس لے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل بنچ نے سماعت کی ۔

دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت کے دروازے کھلے ہیں کوئی آئے تو سہی،لوگ کہتے ہیں عدالت خود نوٹس لے ،ہمیں جانا نہ پڑے،ہمارے پاس ریاض راہی آئے ہم نے جانے نہیں دیا،عدالت کی مداخلت سے مسئلے حل ہو جائیں گے۔