سپریم کورٹ کی طرف سے قانون سازی کے لیے 6 ماہ کا وقت ملنے اوراتنے ہی عرصہ کے لیے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ آنے پر وزیراعظم عمران خان بھی میدان میں آگئے اورایک بھڑکیلی ٹوئٹ کر ڈالی۔
وزیراعظم نے ٹوئٹ میں کہا کہ آج ان لوگوں کو شدید مایوسی ہوئی ہوگی جو اداروں میں تصادم چاہتے ہیں۔
ٹوئٹرپر وزیراعظم نے لکھا کہ "آج ہمارے بیرونی دشمنوں اوراندرونی مافیا کے لیے براد ن ہے،ان لوگوں کے لیے مایوسی کا دن ہے جو چاہتے ہیں کہ ملک عدم استحکام اوراداروں میں تصادم کا شکار ہو”
عمران خان نے اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں لکھا کہ مافیا نے لوٹی گئی رقم بیرون ملک چھپا رکھی ہے اور وہ ملک کو عدم استحکام کا شکارکرکے لوٹی گئی رقم کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔