عالمی منڈی میں  سونےکی فی اونس قیمت ایک ہزار825 ڈالرہوگئی۔فائل فوٹو
عالمی منڈی میں  سونےکی فی اونس قیمت ایک ہزار825 ڈالرہوگئی۔فائل فوٹو

پاکستان میں سونا کتنا سستا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1 ڈالر جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 250 روپے اور 215 روپے کمی ہوئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالرکی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1457 ڈالرفی اونس پر پہنچ گیا، جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور10 گرام قیمت میں بالترتیب 250 روپے اور 215 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر85 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 73 ہزار45 روپے ہوگئی۔

تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1000 پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے857 روپے34 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔