خیبرٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرکوتشددکانشانہ بنایاگیاتھا۔فائل فوٹو
خیبرٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرکوتشددکانشانہ بنایاگیاتھا۔فائل فوٹو

صوبائی وزیرصحت کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ایڈیشنل سیشن جج نے خیبرٹیچنگ ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پروزیرصحت کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے ہسپتال ڈائریکٹراوردیگرملزمان کیخلاف بھی مقدمہ درج کرنےکاحکم دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیشن کورٹ میں خیبرٹیچنگ ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج نے وزیرصحت سمیت ہسپتال ڈائریکٹراوردیگرملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم دیدیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے 22اے کے تحت درخواست پرفیصلہ جاری کیا۔

واضح رہے کہ خیبرٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرکوتشددکانشانہ بنایاگیاتھا،تھانہ یونیورسٹی ٹائون نے مقدمہ درج کرنے سے انکارکیاتھا۔