پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور فوج پاکستان تحریک انصاف کے نہیں ۔حکومت فوج کے پیچھے چھپنے سے گریزکرے۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ملک کوتجربوں کی بنیادپرچلارہی ہے۔ حکومت نے100سے زائدسینئرافسران کاتبادلہ کیا۔حکومت کوسمجھ نہیں آرہی ملک کیسے چلاناہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ڈرائیوراناڑی ہوگاتوپھریہی حال ہوگا ، ہرناکامی کاالزام افسروں پرلگایاجاتاہے۔ قصورافسران کانہیں وزیراعظم کاہے۔3دن سپریم کورٹ حکومت کی غلطیاں ٹھیک کرتی رہی۔
احسن اقبال نے کہا وزیراعظم نے اقتصادی اورقانونی ٹیم کوشاباش دی کیا انہوں نے مہنگائی میں اضافہ کرنے پر ٹیم کو شاباش دی ہے؟ 10 لاکھ سے زائد لوگ بےروزگار ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہاہماری برآمدات میں 5فیصد بھی اضافہ نہیں ہوا۔ترقی کی شرح 2 فیصدہوگئی اوروزیراعظم مبارکباددے رہے ہیں۔ حکومت نے معیشت کوجنوبی ایشیاکی سست ترین معیشت بنادیا۔سابق حکومت میں پاکستان کی کرنسی ایشیامیں مضبوط تھی لیکن آج پاکستان کاروپیہ کمزورترین ہے۔
احسن اقبال نے کہا بجلی کی قیمت میں اضافے سے بجلی چوری میں اضافہ ہوگا۔ حکومت نے ایک سال میں چوتھی بار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے۔آج سرکاری دفاتر میں بے انتہا کرپشن ہورہی ہے اورموجودہ حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے۔
انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو نیند کیسے آجاتی ہے؟کتنے دورے کئے وزیراعظم یا وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کرنے کیلیے۔انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی ملتان میں مریدوں کے سامنے کھڑے ہو کر بس بیان جاری کر دیتے ہیں۔