شیڈول اور آرٹیکل224میں ترمیم ضروری ہے۔فائل فوٹو
شیڈول اور آرٹیکل224میں ترمیم ضروری ہے۔فائل فوٹو

آرمی چیف کی ملازمت کے نوٹیفکیشن میں غلطی۔ذمے دار کون

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہاہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کا تعین آئین میں نہیں ،آئین میں گورنر،اٹارنی جنرل،آرمی چیف کے عہدے کی مدت کا تعین نہیں ،آرمی چیف کی ملازمت کے نوٹیفکیشن میں غلطی کے ذمے دار سیکریٹری دفاع ہیں۔

پی پی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کا تعین اگر پارلیمنٹ نہیں کرتی توبدقسمتی ہے ۔ان کاکہناتھا کہ یوسف رضاگیلانی کی سزاغلط فیصلہ تھا،اقامہ پاناما سے بڑاجرم تھا،آپ کے ملک کا وزیراعظم کسی دوسرے ملک کا ملازم کیسے ہو سکتا ہے؟

۔انہوں نے کہا کہ ملک کوچلانا بیوروکریسی کاکام ہے جو 30 سال سروس کرتی ہے۔