لاہور میں طلبہ حقوق مارچ کے ایک دن بعد پنجاب یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ طالب علم عالمگیر وزیر لاپتہ ہوگئے۔
پاکستان میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ اغوا کی اس کارروائی میں خفیہ ایجنسی کےاہلکار ملوث ہو سکتے ہیں۔
عالمگیر وزیر نے جمعے کو مال روڈ پر طلبہ مارچ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اورمظاہرے سے خطاب کیا تھا۔ ان کے ساتھیوں کے مطابق عالمگیرکا ہفتے کی سہ پہر تین بجے کے بعد سے کسی سے کوئی رابطہ نہیں۔
اطلاعات ہیں کہ انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس کچھ افراد گاڑی میں ڈال کرلے گئے۔عالمگیر وزیر رکن قومی اسمبلی علی وزیرکے کزن ہیں اور پشتون تحفظ موومنٹ سے وابستہ رہے ہیں۔
عالمگیر وزیر نے طلبہ مارچ کے موقع پراپنے خطاب میں پاکستان کی فوجی قیادت کی پالیسوں پر تنقید کی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos