سندھ سیکرٹریٹ سندھی سیکرٹریٹ نہیں ہونا چاہیے۔فائل فوٹو
سندھ سیکرٹریٹ سندھی سیکرٹریٹ نہیں ہونا چاہیے۔فائل فوٹو

سندھ کے شہری علاقوں پرتوجہ دی جائے۔خالد مقبول صدیقی

ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ شاہ محمودقریشی کاشکریہ جوانھوں نے ہمارے مسائل سنے، سندھ کے شہری علاقوں کوفوری مددکی ضرورت ہے،ہم اپنے حصے کی تمام ذمے داریاں نبھا رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہناتھا کہ سندھ کے شہری علاقوں پرتوجہ دی جائے،معیشت سنبھلناشروع ہوگئی ہے،ملک مسائل سے نکل چکا ہے،پی ٹی آئی کی غیرمشروط حمایت کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم نے مشکلات حالات میں حکومت کا ساتھ دیا،ایم کیوایم کےساتھ کھل کرتمام مسائل کاجائزہ لیاہے،ایم کیو ایم رہنمائوں سے سندھ کی صورتحال پرگفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مشکل حالات میں ملک کوسنبھالا،عمران خان نے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا،عالمی ادارے اعتراف کررہے ہیں ہمارے ملک کی معیشت بہترہوگئی ہے،معیشت میں استحکام آگیاہے،ملک بڑے معاشی بحران سے نکل گیا۔

اس موقع پرخالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ہم جمہوریت اور جمہوری حکومت  کیساتھ کھڑے ہیں ہم نے غیر مشروط طور پرحکومت کی حمایت کی اورآئندہ بھی کرتی رہے گی۔