پنجاب میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کے بعد اب سیاسی تبدیلی کی باری بھی آ گئی ہے، فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزیراطلاعات بنا دیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فیاض الحسن چوہان کو وزیرا اطلاعات بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، اسلم اقبال نے وزارت اطلاعات کی اضافی ذمے داریاں لینے سے معذرت کرلی تھی۔
فیاض الحسن چوہان کے متنازع بیان کے باعث وزارت سے فارغ کیا گیا تھا تاہم اب انہیں ایک مرتبہ پھر سے وزیر بنا دیا گیاہے۔ فیاض الحسن چوہان کے پاس وزارت کالونیز کے علاوہ اطلاعات کا اضافہ چارج بھی ہو گا۔