ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے احتجاجاً ملازمت سے استعفیٰ دیدیا۔
ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر بشیر میمن نے احتجاجاً ملازمت سے استعفیٰ دیدیا ہے، بشیر میمن نے استعفی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھجوا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسر کی ریٹائرمنٹ سے نزدیک تبادلہ کرنا آداب کی خلاف ورزی ہے۔
ریٹائرمنٹ سے چند روز قبل تبادلہ کرنے کا مطلب حکومت مجھ سے خوش نہیں لہذا حکومتی فیصلے کے پیش نظر میں ملازمت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔
ذرائع کے مطابق بشیرمیمن حکومت سے کچھ ایشوزپراختلافات کی وجہ سے چھٹی پرچلے گئے تھے جب کہ ان پر حزب اختلاف کے لیڈروں پر مقدمات بنانے کے لیے دباؤ تھا تاہم بشیر میمن نے سیاسی دباؤ قبول کرنے سے انکارکردیاتھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشیر میمن 28ستمبر سے چھٹی پر تھے جسے بڑھاتے رہے تاہم گذشتہ پیرکوچھٹی ختم ہونے پربشیرمیمن نے عہدے کا چارج سنبھال لیاتھا جب کہ بشیر میمن اپنے پنشن کاغذات کی تیاری کے لیے آخری 10 دن ڈیوٹی پرآئے۔