کافی عرصے کے بعد پاکستانیوں کیلیے خوشخبری آ گئی،اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان مسلسل جاری ہے اورآج کاروبار کے اختتام پراسٹا ک مارکیٹ دس ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 39 ہزار287 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم پورا د ن مثبت رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر 836پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبورکرتے ہوئے 40 ہزار124 پوائنٹس پر پہنچ گئی ۔اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی مالیت میں 110 ارب روپے اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
دوسری جانب کاروبار کے اختتام پرانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 4 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 155 روپے 27 پیسے پر بند ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 20 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 155 روپے 40 پیسے پر فروخت ہو رہاہے۔