آصف زرداری کو پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔فائل فوٹو
آصف زرداری کو پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

آصف زرداری نے درخواست ضمانت دائر کر دی

سابق صدرآصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپورنے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز میں اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت دائرکردی جس میں نیب اوراحتساب عدالت نمبردوکوفریق بنایا گیا ہے۔

آصف علی زرداری نے موقف اختیار کیا ہے کہ مجھے دل کی بیماری لاحق ہے اور تین اسٹنٹ بھی ڈالے جاچکے ہیں، شوگرکا مرض ہے اورشوگرلیول کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے۔

سابق صدرآصف زرداری نے میڈیکل رپورٹس درخواست کے ساتھ منسلک کرکے استدعا کی کہ انہیں متعدد بیماریاں لاحق ہیں، لہذا علاج کے لیے ضمانت منظور کی جائے۔

فریال تالپور نے درخواست ضمانت میں کہا کہ اسپیشل بچی کی والدہ ہوں، اس کی دیکھ بھال کے لیے ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے۔