الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں ن لیگ نے ڈونرزاوران کے شناختی کارڈزکی تفصیلات جمع کرانے کیلیے وقت مانگ لیا،الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے ن لیگ کے وکلاکو 11دسمبرکو دوبارہ طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلیے الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں پی ٹی آئی کے فرح حبیب اور ن لیگ کے محسن شاہ نوازرانجھا اپنے وکلاکے ہمراہ پیش ہوئے۔
ن لیگ نے فارن فنڈنگ کیس میں ڈونرزاوران کے شناختی کارڈزکی تفصیلات جمع کرانے کیلیے وقت مانگ لیا، الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے ن لیگ کے وکلاکو11دسمبرکو دوبارہ طلب کرلیا۔
تحریک انصاف کے رہنما اورپارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہاہے کہ ن لیگ تاریخوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے،ن لیگ کوپارٹی فنڈنگ کیس سے بھاگنے نہیں دیں گے،مسلم لیگ (ن)کے پاس یہی جواب ہے ہمارے پاس کوئی ریکارڈ نہیں۔
فرخ حبیب نے تینوں سیاسی جماعتوں کیخلاف ایک ہی دن فیصلہ سنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیخلاف کیس کافیصلہ ایک ہی دن سنائے ۔