لاہورکی ایک مسجد سے شہری کے ایک لاکھ روپے کے جوتوں کا جوڑا چوری ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈیفنس کا رہائشی شیراز بشیر گنگا رام اسپتال سے میسن روڈ کی ایک مسجد میں نماز مغرب ادا کرنے گیا تھا جہاں اس کے ایک لاکھ روپے کی مالیت کا جوتوں کا جوڑا چوری ہوگیا۔
متاثرہ رہائشی نے تھانہ سول لائنز میں اپنے جوتے چوری ہونے کی درخواست جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے چورکو تلاش کرکے میرے جوتے برآمد کیے جائیں۔
مذکورہ درخواست پر پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اورچورکو تلاش کر لیا جائے گا۔