وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن معاملے میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنا بدقسمتی ہو گی۔
فواد چوہدری کا اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہنا تھاکہ سیاستدان اتنے ناپختہ ہیں کہ الیکشن کمیشن کے لیے ایک شخص پراتفاق نہیں کر سکتے۔
فواد چوہدری نے سوالیہ تاثر دیتے ہوئے کہا کہ کیا سیاستدان اتنے ناپختہ ہیں کہ الیکشن کمیشن کے لیے ایک شخص پراتفاق نہیں کر سکتے؟ ایسا ہے تو سیاستدان ملک کے بڑے مسائل پر کیا اتفاق رائے کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر معاملے پر فریقین اپنی پوزیشن میں نرمی لائیں اور فیصلہ کریں۔
واضع رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان اورسندھ کے لیے دو ممبران کے تقررکی منظوری دی تھی تاہم چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے دونوں ممبران سے حلف لینے سے معذرت کرلی تھی۔